سانحہ ساہیوال مقتولین کے لواحقین کو جان کا خطرہ حکومت سے سیکورٹی مانگ لی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:جاں بحق مقتولین کے ورثا کے وکیل شہباز بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ورثا کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مجھے بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، معاملے سے سی ٹی ڈی کو آگاہ کردیا گیا۔ ورثاء کے وکیل نے آڈیو میڈیا کو سنا دی۔ سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ساہیوال واقعے میں ملوث 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جن میں سے صرف 6 کو گرفتار کیا گیا۔ آئندہ ہفتے گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں