سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر نیب نے عثمان ڈار کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی راولپنڈی : نیب کے خط کے بعد عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت دوں گا۔ عثمان ڈار نے الزامات لگائے کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی و بجلی قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایا، اس کے علاوہ خواجہ آصف نے اقامے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں میں ملازمت کی، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے حقائق نیب کے سامنے رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں