سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

رسائی نیوز کراچی: رسائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب تحقیقات پر اعتراض نہیں ہے، نیب سے تحقیقات میں تعاون کریں گے لہذا ضمانت دی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے اور اسی وجہ سے نیب نے قائم علی شاہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں