سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اپیل اورسزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21 جنوری کوکرے گا۔گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں