سابق نمبر ون ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں دبنگ انٹری ڈال دی

رسائی نیوزویب ڈیسک:ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم، آسٹریلین اوپن میں ویمن سنگلز کے زبردست مقابلے ہوئے۔ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے انجری کے بعد سپر انٹری دی اور جرمن حریف ٹٹیانا مریا کو چھ صفر اور چھ دو سے ہرا دیا۔خواتین مقابلوں میں مگوروزا نے بھی فتح سمیٹی، مردوں کے سنگلز میچ میں نشی کوری نے بھی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں