سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

رسائی نیوزاسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ وکیل نے عدالت سے کہا فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، ہسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کے دوبارہ طبی معائنے کا حکم دے دیا اور کہا ضرورت پیش آنے کے بعد ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصل رضا عابدی کو تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، فیصل رضا عابدی کو دفعہ 780 اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں