زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے کے باعث 60 کان کن جاں بحق ہوگئے

رسائی نیوزویب ڈیسک: زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 145 کلومیٹر واقع علاقے کدوما میں غیر قانونی سونے کی کان میں جمعے کے روز سیلابی ریلا کان میں داخل ہوگیا جس کے باعث 60 سے 70 کان کن ہلاک ہوگئے۔مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوسری شفٹ شروع ہورہی تھ کہ اچانک سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا اور پانی بھرگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو عملے نے پانی نکالنے کا شروع کیا تاہم کان کنوں کو بچانے میں ناکام رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ہرارے میں شدید بارشوں کے بارش کے باعث قریبی ڈیم کی دیوار توٹنے کے باعث سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ کان زمبابوے کی ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ حکومت نے کان سے پانی نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن، ٹرانسپورٹ اور متاثرہ خاندانوں کے لیے 2 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے عام شہریوں، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اداروں سے مالی امداد کرنے کی درخواست کی ہے۔یاد رہے زمبابوے شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ایک عشرے کے دوران معاشیات کی یہ بدترین صورتحال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں