زلزلےسےمتاثرہ اسکولزکی خراب حالت کی ذمہ دارایراہے،شہرام خان

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی ابتر صورت حال کے ذمہ دار سابق حکومتیں اور ایرا کے حکام ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی حالت زار کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں، جنہوں نے زلزلے سے تباہ اسکولوں کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں کے لئے اربوں روپے فنڈز آئے۔ یہ فنڈز کہاں گئے ایرا سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نہ ہماری صوبے میں حکومت تھی نہ وفاق میں۔ پچھلی حکوتوں نے اسکولوں کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں