ری فیولنگ آپریشن کے دوران امریکہ کے 2 جنگی طیارے جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں۔ دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر سٹیشن سے اڑان بھری تھی۔حادثے کے وقت دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے۔آخری اطلاع تک 6 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں