ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں :شیخ رشید

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی، ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ 30 مارچ سے جناح ایکسپریس کراچی سے رواں ہوگی۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں، ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3 ارب روپے لوٹ کھائے۔ 3 ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب کا منافع کمائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آ کر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں