روس ٹیلر کے حفیظ پر اعتراض سے سرفراز کا پارہ بھی ہائی

ابوظبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔

قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ کے دوران روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا تھا کہ حفیظ ’دوسرا‘ کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں