روس افغانستان ٹاکس کی میزبانی کرے گا

روس 20 اکتوبر کو ہونے والی افغانستان ٹاکس کی میزبانی کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر کو افغانستان سے متعلق انٹرنیشنل ٹاکس کا منصوبہ ہے۔ ضمیر کابلوف نے افغانستان ٹاکس سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں