روسی عسکری حکام کاکور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اورمجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی پشاور:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روس کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل آسپوو لوگر ولادیمیروچ کی قیادت میں عسکری وفد نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ فوجی تعاون اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی عسکری وفد کو پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور مجموعی علاقائی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔ روس کے 6 رکنی عسکری وفد نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیا، وائس ایڈمرل آسپوو لوگرولاد یمیروچ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں