رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بعد فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے

رسائی نیوزویب ڈیسک: پچھلا سال رنویر سنگھ کے لیے ہر لحاظ سے کامیاب ترین ثابت ہوا جس میں نہ صرف وہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کرنے میں کامیاب رہے بلکہ ایک ہی سال میں انہوں نے انڈسٹری کو ’پدماوت‘ اور ’سمبا‘ جیسی بلاک بسٹرفلمیں بھی دیں جو رنویر سنگھ کی کیریئر کی بہترین فلمیں بن چکیں ہیں، جب کہ دپیکا بھی فلم ’پدماوت کا حصہ تھیں تاہم وہ کسی بھی سین میں رنویر کے ساتھ دکھائی نہ دیں۔رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جس کے بعد ان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گلی بوائے‘ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے جس کے بعد وہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں۔رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ دنیا بھر سے 2 سو کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں