رمیز راجا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا دبئی پہنچ گئے جہاں وہ رواں ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واقعہ ٹائم کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امورز پر مشاورت ہوگی۔ اس دورے میں کرکٹ بورڈ سربراہ کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ہے۔ وہ یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ رمیز راجا کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بننے کے بعد یہ رمیز راجا کا پہلا غیرملکی دورہ اور اجلاس ہے جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں