راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا

رسائی نیوزراولپندی:کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمہ کو دو ماہ کا وقت دے چکے مگر وہ پھر بھی نہیں آئیں، بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا یا نہیں، ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے، مسلسل طلبی کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہوئیں۔ ایان علی نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے۔ عدالت نے کہا سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے کہ ایک مجسٹریٹ تعینات کریں جو ملزمہ کے فلیٹ کو فروخت ہونے سے روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پابند کرے۔ ملزمہ ایان علی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ماڈل گرل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہےماڈل گرل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 6 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالرز دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی منی لانڈرنگ سکینڈل میں عدالت کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں