راجستھان میں بھارت کا لڑاکا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:اناڑی بھارتی پائلٹ کے ہاتھوں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں بھارتی مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بھارتی ایروانڈیا ایئر شو 2019 کی ریہرسل کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔ حادثے میں دو پائلٹ جان بچانے میں کامیاب جب کہ ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثے میں طیاروں کے ملبے تلے آکر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں