ذہنی صحت کے مسائل کو پہچاننا اور ان کے بارے میں حساس ہونا بہت ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔: وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو پہچاننا اور ان کے بارے میں حساس ہونا بہت ضروری ہے، یہ وہ مسائل ہیں جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران بڑھ گئے ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سال کے شروع میں ، ہم نے دماغی صحت پر قومی ٹاسک فورس تشکیل دی تاکہ اس حوالہ سے ضابطہ کار کو مضبوط اور نگہداشت تک رسائی کو بڑھانے پر کام کیا جا سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں