دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں:شہریار آفریدی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے چاہییں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہم نے دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ انٹرویو میں پاکستان پر الزامات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان سوشل میڈیا پر بیان بازی ہوئی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہا کہ پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان آئے گی عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں