دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی آج ہو گی

رسائی نیوز ویب ڈیسک:اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بالی وڈ جوڑے نے اپنی شادی کو خاص انداز میں ترتیب دیا ہے جو بہت ہی دلچسپ اور حیران کن ہے۔ رنویر سنگھ اور ڈریم گرل دپیکا پڈوکون یہاں دو شادیاں کرینگے۔ رنویر کی پہلی شادی آج سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت ہو گی جبکہ ان کی دوسری شادی ’’نارتھ انڈین‘‘سٹائل میں منعقد کی جائیگی کیونکہ دپیکا کا تعلق سائوتھ انڈیا سے ہے جبکہ رنویر سندھی اور پنجابی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں