دوہری شہریت والے ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں: سپریم کورٹ

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین و دیگر پاکستانیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکومتیں ایسے ملازمین کو ڈیڈ لائن دیں اور ان کیخلاف کارروائی کریں، دہری شہریت والے ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں، غیر ملکی شہریت والوں کو پاکستان میں عہدے دینے پر پابندی ہونی چاہیئے، دہری شہریت والوں کو عہدے دینے پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ واضح فیصلہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں