دبئی میں اثاثے:ایف آئی اے نے 22 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی پشاور: خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثے بنانے میں نام سامنے آئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پشاور نے 22 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق دیگر افراد کے حوالے سے معلومات ملنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائیں گے، تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اثاثے بنانے والوں کی آمدن سے متعلق تحقیقات کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں