دارچینی میں چھپے شفا کے خزانے

رسائی نیوزویب ڈیسک:دارچینی سے کئی اہم تیل بھی کشید کیے جاتے ہیں جن میں سینا میلڈیہائڈ، سینا میٹ، اور سینامک ایسڈ قابلِ ذکر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ضدِ سرطانِ، ذیابیطس کے خلاف اور جسمانی سوزش ختم کرنے والے کئی اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود اہم اجزا دماغ کو بیماریوں سے دور رکھتے ہیں اور پارکنسن اور الزائیمر جیسے مرض کو بھی دور بھگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ دارچینی کا مستقل استعمال جاری رکھا جائے۔دارچینی اینٹی آکسیڈںٹ اجزا سے بھرپور ہے اور آکسیڈنٹ کا عمل عمررسیدگی کے کئی امراض سمیت امراضِ قلب اور کئی طرح کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں موجود قیمتی فلیوی نوئڈز جسم کو کئی عارضوں سے بچاتے ہیں۔دارچینی سے پولی فینول الگ کرکے دیکھے گئے تو معلوم ہوا کہ اس میں انسولین جیسے سالمات پائے جاتےہیں اور وہ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ اب سے دس برس قبل تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر دارچینی کی ایک چٹکی کھالی جائے تو بھی اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کو معمول پر لانے میں مدد ملتی ہے۔ماہرین نے اسی بنا پر کہا ہے کہ خواہ سبز چائے ہو یا کوئی قہوہ ، دارچینی ملاکر پینے سے ذیابیطس کو قابو رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔پارکنسن اور الزائیمر جیسے امراض میں دارچینی کے کئی اہم اجزا کو بہت مفید دیکھا گیا ہے۔ رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے ایک تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ دارچینی پارکنسن کے مرض میں ڈوپامائن نیورون کو بچاتی ہے اور دارچینی ایسے پروٹین کو بھی بڑھاتی ہے جو دماغی بیماریوں کو روکتے ہیں۔دارچینی میں موجود سینامِک ایلڈیہائیڈ اور سینامک ایسڈ دل کے لیے مفید قرار دیئے گئے ہیں۔ اس میں موجود اہم جزو شریانوں کو ہموار رکھتا ہے اور اس کے اندر رکاوٹ اور تنگی پیدا نہیں ہوپاتی ۔دارچینی میں موجود سینا ملڈیہائیڈ کئی اقسام کے انفیکشن اور جراثیم سے بچاتا ہے۔ اس کا تیل سانس کے کئی امراض اور انفیکشن میں بھی مفید ثابت ہوا ہے۔ یہ کئی طرح کے بیکٹیریا اور جراثیم کو ختم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین نے اسی بنا پر سبز چائے میں دارچینی ابال کر پینے کا مشورہ دیا ہے اور یہ دارچینی سے فائدہ اٹھانے کا درست طریقہ بھی ہے۔ اس کےعلاوہ کھانوں میں دارچینی کی مقدار بڑھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے تاہم اس کی زیادتی اور کثرتِ استعمال سے بچنا بہت ضروری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں