خیبرپختون خوا میں یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ پرعام تعطیل کا اعلان

پشاور: خیبرپختون خوا حکومت نے سیدنا فاروق اعظم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

واقعہ ٹائم کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں