خورشید شاہ نے نوازشریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کردی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نوازشریف کوصحت دے، نوازشریف کی مرضی کہاں سے علاج کرانا چاہتے ہیں ، پاکستان میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ،این آئی سی وی ڈی بہترین ادارہ ہے، نواز شریف آجائیں این آئی سی وی ڈی میں علاج کراتے ہیں، وہ یہاں سے بہتر ہوکر جائیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے ان کی ضمانت ہونی چاہیے، نواز شریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔انھوں نے کہا کہ جب علیم خان پکڑاگیاتوبلٹ پروف گاڑی میں گیا، آغاسراج درانی کوبکتربندمیں لےجایاگیا، ہر شخص کیلئے الگ قانون ہے، کیسز سب پر ہیں نیب جس کو پکڑے اس کی مرضی، احتساب کرناچاہیے مگر اپنی صفائی کا موقع بھی دینا چاہیے۔خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے ان کی ضمانت ہونی چاہیے، نواز شریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔انھوں نے کہا کہ جب علیم خان پکڑاگیاتوبلٹ پروف گاڑی میں گیا، آغاسراج درانی کوبکتربندمیں لےجایاگیا، ہر شخص کیلئے الگ قانون ہے، کیسز سب پر ہیں نیب جس کو پکڑے اس کی مرضی، احتساب کرناچاہیے مگر اپنی صفائی کا موقع بھی دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں