خواجہ برادران کی حفاظتی ضمانت میں 26 نومبر تک توسیع کردی

رسائی نیوز لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب سے اپنے خلاف انکوائری تبدیل کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا تھا۔ درخواست میں سعد رفیق نے مقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم ن لیگ کے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، ان سے شفاف انکوائری کی امید نہیں۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ انکوائری تبدیل کرانے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی لیکن ان کی جانب سے تاحال درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں