خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں انہیں بھی جینے کا حق ہے : متھیرا

رسائی نیوزویب ڈیسک:متھیرا اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔ حال ہی میں ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن آپ طلاق شدہ بھی ہیں۔‘‘جس کے جواب میں متھیرا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے، ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے لہٰذا خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں