” خدا اور محبت” میں اقراء عزیز کی پرفارمنس ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

کراچی (نمائندہ خصوصی) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقراء عزیز کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت 3′ کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی۔’خدا اور محبت 3’ کی پہلی قسط نے نشر ہونے کے بعد ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی ہے جسے صرف چند ہی گھنٹوں میں 31 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ڈرامے کی پہلی قسط ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اداکارہ اقراء عزیز کا نام ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے ڈرامے میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔فاطمہ مظہر کہتی ہیں کہ ‘مجھے اداکارہ اقراء عزیز اور فیروز خان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ خدا اور محبت 3 کی پوری ٹیم بہت پسند ہے’۔متصم خان کہتے ہیں کہ ‘فیروز خان اور اقراء عزیز میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں’۔ جمال خان کہتے ہیں کہ ‘مجھے خدا اور محبت کی پہلی قسط بہت پسند آئی، بہترین اقراء عزیز’۔ خیال رہے کہ ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے جس کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں