خادم الحرمین الشریفین کی ملائیشیا کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت

ریاض۔: سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملائیشیا کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شاہ سلمان نے کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کو ہدایت کی ہے کہ ملائیشیا کو کورونا وائرس کی وباسے نمٹنے کے لیے ویکسین اور طبی سامان کی ترسیل کی جائے،یہ امداد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر کی جا رہی ہے جن سے ملائیشیا کے وزیر برائے خارجہ امور ہشام الدین حسین نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران امداد کی اپیل کی تھی۔

داریں اثنا کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ دوست ممالک کی مدد کے لیے انسانی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ملائیشیا کو کورونا ویکسین کی 10لاکھ خوراکوں کے علاوہ مختلف قسم کا طبی سامان اور ادویہ ارسال کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر برائے خارجہ امور کے تعاون سے کورونا ویکسین تیار کرنے والی کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا جس براہ راست ویکسین کی کھیپ وہاں ارسال کرے گی۔ ڈاکٹر الربیعہ نے ملائیشیا کو طبی سامان کی امداد فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں