حیدرآباد سمیت سندھ میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ جناح، سول، لیاری جنرل سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں تیسرے روز بھی او پی ڈیز بند ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈوجام سمیت دیگر اضلاع میں بھی تمام او پی ڈیز بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافہ اور ہیلتھ الاؤنس، انشورنس، اور دیگر الاؤنسز کا مطالبہ بھی کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آج مطالبات پورے نہ ہوئے تو کل پریس کلب کا رخ کریں گے۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور سیکریٹری صحت سعید اعوان کے درمیان آج پھر ملاقات کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں