حکومت کا غذائی کمی کا شکار بچوں کیلئے وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا.

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: رسائی نیوز نمائندے کے مطابق غذائی کمی کا شکار بچوں کیلئے پروگرام کا نام وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام ہوگا، زیراعظم عمران خان جلد سماجی تحفظ پروگرام جلد کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ پروگرام کے تحت غذائی کمی کا شکار بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی، پروگرام کے لئے عالمی اداروں سے بھی معاونت لی جائے گی، وزیراعظم پروگرام سے متعلق وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کوخصوصی ٹاسک دیںگے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں متعدد بارغذائی کمی کا شکار بچوں کا تذکرہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں