حکومت پاک سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے، نئے ٹرمینلز بزنس ٹو بزنس ماڈل پر لگائے جائیں گے، حماد اظہر

اسلام آباد۔:وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پاک سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے، نئے ٹرمینلز ٹیک آر پےکی بنیاد پر نہیں لگائے جائیں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت روسی حکام کے ساتھ پاک سٹریم گیس پائپ لائن پروجیکٹ ( نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن ) کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے 2 نئے ٹرمینلزپر لگانے کے لئے بھی سہولت کنندہ کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے ٹرمینلزٹیک آر پے کی بجائے بزنس ٹو بزنس ماڈل پر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے درآمدی گیس کے نظام کی استعداد میں اضافہ میں مد د ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں