حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے : خورشید شاہ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی سکھر:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طاقت صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، ہمارا اتحاد بھارت میں زیربحث ہے، اس لڑائی کے بعد کیا اتحاد قائم رہے گا، موجودہ حالات میں اتحاد کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے، بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوگیا جس پرمعاملہ اٹھا ہے، کوئی چوہان کا معاملہ اٹھا رہا ہے کوئی کچھ اور مسائل اٹھا رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ احسن اقبال اورخواجہ آصف پرحملہ ہوچکا ہے، علماء کرام سے بیٹھ کرمعاملہ حل کیا جانا چاہئے، کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ اس شخص کوچھوڑیں گے نہ ہی بجٹ منظورہونے دیں گے۔خورشید شاہ نے فیصل واوڈا کا مسئلے کے حل کے لئے تجاویزدیتے ہوئے کہا کہ حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیربجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کرے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے 3 مارچ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں توہین آمیز کلمات کہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں