حمزہ اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

رسائی نیوزاسلام آباد: نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ اور اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےخلاف کرپشن تحقیقات جاری ہیں، تاہم سلمان شہباز طلبی کے باوجود حاضر نہیں ہورہے اور تحقیقات میں تاخیر ہورہی ہے، اس لئے نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں