جوہانسبرگ ٹیسٹ ؛پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز جبکہ پروٹیز کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔

رسائی نیوزویب ڈیسک:دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کی عمدہ بیٹنگ، 3 وکٹ پر ایک سو تریپن رنز بنا لئے۔ اسد شفیق اڑتالیس اور بابر اعظم سترہ کے سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔پروٹیز نے سرفراز الیون کو تین سو اکیاسی رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ سیریز میں پہلی بار پاکستانی کی اوپننگ جوڑی نے سٹرسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق پینتیس اور شان مسعود سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اظہر علی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور پندرہ رنز پر چلتے بنے۔ ڈیل سٹین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پروٹیز ٹیم دوسری اننگز میں تین سو تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے سنچری سکور کی۔ وکٹ کیپر بلے باز نے ایک سو انتیس رنز میں اٹھارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
ہاشم آملہ نے اکہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف اور شاداب خان نے تین تین پروٹیز بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں