جنگ کا جنون بھارتی عوام کو لے ڈوبے گا : فیاض الحسن چوہان

رسائی نیوز لاہور:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جارحیت پر کہا کہ پے لوڈ اس لیےگرایا جاتا ہے تاکہ بھاگتے ہوئے رفتار اور تیز ہوجائے، پاک فضائیہ کا اتنا خوف تھا کہ بھاگتے ہوئے پے لوڈ گراگئے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے، بھارت کےعوام بےوقوف نہیں انہیں بھی سب معلوم ہے، مودی سرکار خطے کوجنگ کی طرف لے کر جارہے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا مشورہ دیتا ہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئے تو ایسا ڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی کیا تھا اب نیا ڈرامہ کیاجارہاہے، بھارت کو اتنا خوف ہے بلی بھی رکشے کے نیچے آتی ہے تو کہتے ہیں پاکستان نے کرایا، پلوامہ حملہ مودی سرکار کا اپنا ڈرامہ تھا اب بھارتی عوام بھی یہی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی کا حامل مُلک ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، جنگ کا جنون بھارتی عوام کو لے ڈوبے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں