جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود یمن شدید جھڑپیں جاری22 حوثی ہلاک

رسائی نیوزویب ڈیسک:یمن میں برسرپیکار حوثی باغی اور سعودی عسکری اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی بندرگاہی شہرالحدیدہ میں جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث درجنوں افراد کی ہلاکتیں ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد حوثی باغیوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے ايک حاليہ معاہدے پر ايک روز قبل ہی عمل درآمد شروع ہوا تھا۔اس کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، حوثی باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری دستوں نے الحديدہ ميں رہائشی علاقوں پر بمباری شروع کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں