جنوبی فلپائن میں مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: جنوبی فلپائن میں مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مسجد سے ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ فلپائن میں گرجا گھر پر حملے کے بعد سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں