جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سولہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

رسائی نیوز ویب ڈیسک: ٹیسٹ سیریز کے کڑے امتحان کے بعد ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 16 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد ، شان مسعود، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک، محمد عامر اور عثمان شینواری شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس کا شان مسعود کو انعام مل گیا جبکہ محمد عامر اور محمد رضوان کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل، جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا گیا۔ 5 ون ڈے میچز کی سیریز 19 جنوری سے شروع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں