جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

رسائی نیوزویب ڈیسک: ثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو کھلانے کا امکان ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو بھی قابل غور سمجھا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم میں ویان ملڈر کی شمولیت متوقع ہے۔ پاکستانی باؤلنگ کی جانب سے مایوس کن کارکردگی کے نتیجے میں محمد عامر پر آج پھر بھروسہ کرنا پڑے گا جو گزشتہ میچ کے آخری اوور میں 29 رنز دینے والے عثمان شنواری کی جگہ سنبھالیں گے جبکہ محمد حفیظ کی فٹنس پر بدستور سوالیہ نشان کے باعث صاحبزادہ فرحان کو قابل غور سمجھا جا سکتا ہے۔سینچورین کی خشک وکٹ پر بڑے سکور کی توقع کی جا رہی ہے جہاں ڈے اینڈ نائٹ معرکے میں موسم کی مداخلت کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقی ٹیم سپرسپورٹ پارک سینچورین میں پاکستان کیخلاف 2013 میں سب سے بڑی ناکامی سے دوچار ہوئی تھی جب اس نے 196 کے تعاقب میں 100 رنز پر ہتھیار پھینک دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں