جنوبی افریقا نے پاکستان کو فیصلہ کن مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے جیت لی

رسائی نیوزویب ڈیسک:کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کا 241 رنز کا ہدف پرُاعتماد انداز میں 40ویں اوورز میں حاصل کرلیا، اوپنر ڈی کوک نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے صرف 58 گیندوں پر 83 رنز کی باری کھیل کر بازی کو ٹیم کے حق میں آسان کیا جب کہ کپتان ڈوپلیسی اور وین ڈر ڈوسن نے 100 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور ناٹ آؤٹ رہے، ہاشم آملہ 14 اور ہینڈرکس 34 رنز بنا کرپویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، شاہین آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں