جمعیت علماء اسلام (س) کے شہید رہنما مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری لاپتہ ہوگئے۔

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی راولپنڈی : مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ سے چار دن سے لاپتہ ہیں۔ وہ مولانا کی زندگی میں آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے جب کہ رابطہ نہ ہونے پر لواحقین اور قریبی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ احمد شاہ سے تین چار دن سے رابطہ نہیں ہوا ، پولیس اور کئی دیگر ادارے مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ممکن ہے ان میں سے کسی نے تفتیش کے لیے بلایا ہو۔ تھانہ ائیرپورٹ میں مولانا سمیع الحق کے حوالے سے درج مقدمے میں پولیس سے بھرپور تعاون کیا جارہا۔ ادھر راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا جبکہ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ان کی سخت ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں