رسائی نیوزکراچی: درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7 جنوری کے حکم نامے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نام نکالنے کے لئے زبانی احکامات دیے تھے، کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری اسلام آباد میں کرنا شفاف ٹرائل سے انکار کے مترادف ہوگا، کیس کی انکوائری کا تمام ریکارڈ نیب کراچی کے حوالے کیا جائے، اگر کوئی نیب ریفرنس تیار ہوتا ہے تو وہ کراچی میں دائر کیا جائے۔
