جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارانٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد22 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ان کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض انجام دیں گے ،سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظورملک نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔یاد رہے کہ آئین پاکستان کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا، چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینیر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں