جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

رسائی نیوزویب ڈیسک: جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم کی اطلاع پر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔جرمن حکام کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی جارہی ہے، مغربی ریاست ہیسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں