جدہ میں ہائپر مارکیٹ کی پہلی لیڈیز برانچ

جدہ: سعودی عرب میں لولو ہائپر مارکیٹ ایکسپریس نے پہلی لیڈیز برانچ جدہ میں کھول لی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی لیڈیز برانچ جدہ کے علاقے الجامع محلے میں کھولی گئی ہے، اس کا سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے اور انتظامیہ میں کوئی بھی مرد شامل نہیں۔اس لیڈیز برانچ میں ریک پر سامان رکھنا، سامان منظم کرنا، پھل اور سبزیاں فروخت کرنا اور کیشیئر سب خواتین ہیں۔ برانچ کی ڈائریکٹر مھا الوابال نے بتایا کہ پہلے مکمل لیڈیز شاپنگ سینٹر کی ذمہ داری ملنے پر بہت خوش ہوں، مجھے سعودی خاتون کی حیثیت سے اس حوالے سے اپنے آپ کو منوانے کا اچھا موقع ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں