ججززیرالتواء مقدمات نمٹانے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں : چیف جسٹس

رسائی نیوزاسلام آباد:چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک دیوانی مقدمے کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیے کہ عدالتوں کو زیرالتواء مقدمات کا طعنہ دیا جاتا ہے، لیکن اس کی قصور وار عدالتیں نہیں کوئی اور ہے، ججز کی 25 فیصد خالی آسامیاں پُر کر دی جائیں تو دو سال میں زیر التواء مقدمات ختم ہوجائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ججز زیر التواء مقدمات نمٹانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ایک سال میں 31 لاکھ مقدمات نمٹائے گئے ہیں جن میں سے صرف سپریم کورٹ نے 26 ہزار مقدمات نمٹائے ہیں، اس کے مقابلے میں امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک سال میں 80 سے 90 مقدمات نمٹائے ہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ 21 سے 22 کروڑ کی آبادی کے لئے صرف 3 ہزار ججز ہیں اور عدالتوں میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد 19 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں