جاپانی جہاز کے دورہ کثیرالملکی اور بحری امن مشق کے ابتدائی مرحلے میں جاپانی بحریہ کے جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے

رسائی نیوزکراچی:جاپانی جہاز کا دورہ کثیرالملکی بحری مشق امن کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے، اس دورہ کے موقع پر جاپانی بحریہ کے افسران نے پاک بحریہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔جہاز کے عملے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، دونوں ممالک کی بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔یاد رہے کہ فروری 2017 میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہوا تھا جس میں شرکت کے لیے روس، امریکا سمیت چھتیس ممالک کے جہاز کراچی بندرگاہ پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں