توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت پر فرد جرم عائد

جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے مشہور ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عدالت نے عامر لیاقت حسین کی غیر مشروط معافی اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 اور 9 مارچ کے پروگرامز میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ غیر مشروط معافی کا جائزہ مناسب وقت پر لیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں