تنزانیہ میں اغوا ہونے والے 10 بچوں کی لاشیں برآمد

رسائی نیوزویب دیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی تنزانیہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے 10 بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ تمام بچوں کے جسموں سے مختلف اعضا غائب تھے۔تنزانیہ کے نائب وزیر صحت فوسٹائن نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کے نازک حصوں اور دانتوں کو جسم سے علیحدہ کرکے لاشیں چھوڑ دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی جادو ٹونے کی جانب نشاندہی کرتی ہے، دولت کی فراوانی کے لیے کئی جعلی عامل بچوں کے اعضا منگواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں